اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

04 نومبر ، 2024

لاہور(نمائندہ جنگ) اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر4نومبرکو ہوگا ۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کریں گے۔ معاشی ماہرین کے مطابق اجلاس میں مارک اپ میں2 فیصد تک کمی کئے جانے کا فیصلہ متوقع ہے ۔