مانگامنڈی،چوہنگ ( نمائندہ جنگ) رائیونڈ سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آہوں، سسکیوں اوررقت آمیز دعاکے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا،اختتامی دعامولانا ابراہیم دیولہ آف انڈیانے کروائی،دعا صبح8/30بجے شروع ہو کر 8بجکر53منٹ پر ختم ہوئی,دعا میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مظلوم،محسور مسلمانوں کیلئے اللہ کے حضورخصوصی التجائیں، بعد نماز فجر مولانا عبیداللہ خورشید نے رشدو حدایت میں کہا کہ ملک کو نفرتوں کی تیز آندھیوں سے بچا نے کے لیئے سب سے بڑا میزائل دعا اور اللہ سے تعلق جوڑتی ہے، اسلام تلوار سے نہیں اخلاق سے پھیلا ہے میرے بھائیوں دعا اللہ کے ساتھ تعلق کی وضاحت کرتی ہے، دعا کو مت چھوڑیں اور نہ ہی اللہ سے کبھی نا امید نہ ہوں، مسلمان ملکوں میں اتحاد اور امن کی فضا پیدا کر دے،مولانا ابراہیم نے اختتامی رقت آمیز دعا کراتے ہوئے کہا کہ اے اللہ فلسطین کے مسلمانوں کو فتح اور مسجد اقصی کو یہود و ہنود سے پاک کردے،اے اللہ مقروضین کے قرضوں کی ادائیگی اپنے غیب کے خزانہ سے فرما اور غیبی اسباب پیدا فرما،ب اے اللہ بے اولادوں کو نرینہ اولاد نصیب فرما، صاحب اولاد کی اولادوں کو والدین کی خدمت کرنے والا بنا دے،پوری دنیا میں دینی مدارس کی حفاظت فرما بعد ازاں حسب روایت تعلیم سے فارغ ہونے والے طالب علموں اور طالبات کے امیر جماعت مولانا نذالرحمان، اور مولانا ابراہیم دیولا نے اجتماعی نکاح پڑھا ئے اور ان کو ضروریات اندگی کی ہر اشیاء جہیز سمیت دیکر اپنی نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...