ویگن ایتھلیٹک فٹبالر کونسلی گالی دینےکے الزام میں ایک شخص گرفتار

04 نومبر ، 2024

لندن (پی اے) فٹبالر کو نسلی طور پر گالی دینےکے الزام میں ایک شخص گرفتار۔ رپورٹ کے مطابق فٹبالر کے ساتھ نسلی طور پر بدسلوکی کرنے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کمبریا پولیس نے کہا کہ برنٹن پارک میں ایف اے کپ کے پہلے راؤنڈ میں کارلیسل یونائیٹڈ کی ویگن ایتھلیٹک سے 2-0 سے شکست کے بعد ایک 37 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔ فورس نے بتایا کہ کارلیسل سے تعلق رکھنے والے اس شخص کو ہفتہ کے میچ کے دوران ایک ویگن ایتھلیٹک کھلاڑی کے خلاف نسلی طور پربدسلوکی سے امن و امان کو خطرہ میں ڈالنے کےجرم کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ فورس نے مزید بتایا کہ گرفتار شخص زیر حراست ہے۔