پاک چین اسکول کی طا لبات اور عملے کا گوادر پورٹ کا تعلیمی دور ہ

04 نومبر ، 2024

گوادر(آئی این پی )چائنہ پاکستان گورنمنٹ گرلز مڈل سکول فقیر کالونی کی طالبات اور عملے نے گوادر پورٹ اور اس سے ملحقہ سہولیات کا تعلیمی دورہ کیا۔ مطالعاتی دورے میں گوادر فری زون، گوادر بزنس سینٹر، ڈی سیلینیشن پلانٹ، گرین ہائوس اور گوادر پورٹ ٹرمینل شامل تھے۔ ٹرپ کوآرڈینیٹر نسیم بلوچ نے گوادر پرو کو بتایا کہ یہ تعلیمی تجربہ خطے میں اہم معاشی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بارے میں طلبا کی تفہیم کو بڑھانے کے لئے کیا گیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق دورے کا بنیادی مقصد طلبا کو گوادر پورٹ کی کارکردگی اور اہمیت کے بارے میں براہ راست بصیرت فراہم کرنا تھا، جو پاکستان کی معیشت کے ایک اہم اثاثہ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک کی بنیاد ہے۔ مختلف سہولیات کی بارے جانکاری سے ، طلبا اپنے نظریاتی علم کو لاجسٹکس ، تجارت اور پائیدار ترقی میں عملی ایپلی کیشنز سے جوڑنے کے قابل ہوئے۔گوادر پرو کے مطابق اس دورے سے طلبا کے نقطہ نظر کو وسعت دینے میں مدد ملی ہے ، جس سے انہیں علاقائی ترقی ، تجارت اور استحکام کے تصورات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ نسیم نے کہا ان اہم سائٹس دورہ کر کے وہ اپنے تعلیمی مطالعہ کو حقیقی دنیا کے منظرنامے سے جوڑ سکتے ہیں، معاشی ترقی اور کمیونٹی کی ترقی میں بنیادی ڈھانچے کے کردار کے بارے میں تنقیدی سوچ کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا اسٹڈی ٹور کا اہتمام چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی نے کیا تھا، جو اکثر اس طرح کے دوروں کا اہتمام کرتی رہتی ہے اور مقامی اسکول کے طالب علموں کو مدعو کر تی ہے تاکہ وہ چین اور پاکستان کے درمیان جاری کامیاب منصوبوں کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کر سکیں۔