بھوپال (اے پی پی)ہندو انتہا پسند گروپ سنسکرتی بچائو منچ نے بھوپال مدھیہ پردیش میں مسلم دکانداروں کو نشانہ بناتے ہوئے نفرت انگیز مہم شروع کی ہے۔ سنسکرتی بچائو منچ کے کارکنوں نے بازار میں پلے کارڈز آویزاں کیے ہیں جن میں ہندوئوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صرف دیوالی منانے والوں سے ہی خریداری کریں ۔مہم چلانے والوں نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ ان کے پیسے کو "غلط ہاتھوں" میں جانے سے روکیں۔ یہ واقعہ بھوپال کے نیو مارکیٹ میں پیش آیا، اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم کی ویڈیوز بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہیں۔سنسکرتی بچا ئومنچ کے صدر چندر شیکھر تیواری نے کہا کہ پوسٹروں میں سناتن دھرمیوں کی شناخت کی نشاندہی کرنے کیلئے اوم، سواستک اور شری جیسے نشانات ہیں۔اس نے مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے نفرت انگیز تقریر بھی کی اور انہیں ʼجہادی کہاʼ اور کہا کہ کسی کو بھی مسلمان دکانداروں سے کچھ نہیں خریدنا چاہیے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...