سعودی عرب میں 2400قبل از مسیح کا گاؤں دریافت

04 نومبر ، 2024

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے العلا رائل کمیشن نے کہا ہے کہ مملکت کے شمال مغربی علاقے میں آثار قدیمہ کی تلاش کے دوران کانسی دور کا قدیم گاؤں دریافت ہوا ہے۔ایس پی اے،کے مطابق ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے العلا رائل کمیشن کے ماہرین نے بتایا کہ شواہد سے یہ معلوم ہوا ہے کہ جزیرہ العرب میں عہد رفتہ میں بڑی تعداد میں چراگاہوں کا رواج رہا تھا جو ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہوتی تھیں۔اس گاؤں کو’النطاۃ‘ کہا جاتا تھا اس کی تاریخ کے بارے میں خیال ہے کہ 2 ہزار سے 2400 قبل از مسیح یا اس سے بھی قدیم تھا۔یہ گاؤں 2.6 ہکٹر رقبے پرپھیلا ہوا تھا جس کے اطراف میں 15 کلومیٹر طویل باونڈری وال تھی اور یہاں رہنے والوں کی تعداد 500 کے قریب رہی ہوگی۔رائل کمیش العلا گورنریٹ نے فرانسیسی ایجنسی برائے سائنسی تحقیق کے تعاون سے دریافت ہونے والے گاوں کا مطالعہ کرنے کے بعد رپورٹ پیش کی ہے۔ اس حوالے سےانکشافات سائنسی جریدے ’پلوس ون‘ میں شائع کیے گئے ہیں۔