غزہ ، بیروت (اے ایف پی ، نیوز ڈیسک) غزہ اور لبنان میں اسرائیلی طیاروں کی رہائشی عمارتوں اور عوامی مقامات پر بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، غز ہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں ایک رہائشی مکان پر بمباری سے ایک ہی خاندان کے 7افراد شہید ہوگئے، ترکیہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے،ترک وزیر خارجہ حاقان فدان نے بتایا کہ ترکیہ سمیت 52ممالک اور دو عالمی تنظیموں نے ایک خط میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ممالک اسرائیل کو اسلحہ وگولہ بارود کی فروخت پر پابندی لگائے، اس خط پر دستخط کنندگان میں سعودی عرب، برازیل، الجزائر، چین، ایران اور روس کیساتھ ساتھ عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم شامل ہیں، حزب اللہ نے اسرائیل پر 100سے زائد راکٹ داغے ہیں، لبنانی مزاحمتی تنظیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیل میں فوجی سازوسامان بنانے والی انڈسٹریز کے اڈے (زیولون ملٹری انڈسٹری بیس) پر میزائلوں کی بارش کی ہے ۔
اسلام آباد وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی گورنر انیکسی میں فیصل...
اسلام آباد جنوری میں سردی کے شدید موسم میں مین گیس پائپ لائن میں لائن پیک پریشر دوبارہ بڑھ کر 5.26 ارب کیوبک...
اسلام آبادامریکہ کے 47ویں صدر ڈونلڈٹرمپ نے حلف برداری کے موقع پر دنیا بھر سے اپنے خطاب میں دیگر اہم موضوعات...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی سے انکی فیملی کے ارکان اور وکلاء نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ،جیل ذرائع کے مطابق منگل...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...
اسلام آباد حکومتی ماہرین آئین و قانون نے مشورہ دیا ہے کہ ملٹری تنصیبات پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ یکسر...
کراچی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے پاکستان کے 9 شہروں کے...