قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب، 7 نکاتی ایجنڈا جاری، اہم قانون سازی کی جائے گی

04 نومبر ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کا اجلاس آ ج شام 5 بجے کی بجا ئے 4 بجے پارلیمنٹ ہا ؤس اسلام آ باد میں ہوگا۔ قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی کی جا ئے گی ،سپیکر ایاز صا ق اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس کیلئے سات نکا تی ایجنڈا جاری کردیاگیا،وفاقی وزیر قانون و انصاف سنیٹر اعظم نذ یر تارڑ سپریم کورٹ ( پریکٹس اینڈ پرو سیجر) آرڈی ننس2024ایوان میں پیش کریں گے صدارتی اآرڈی ننس کو ایوان میں پیش کرنا اآئین کےآرٹیکل 89کی کلازٹو کا تقاضا ہے، اجلاس کے آغاز میں وقفہ سوالات کی کا رروائی ہوگی،پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی سحر کا مران انصاف کی فراہمی کے عالمی انڈکس میں پاکستان کا نمبر 129پر آ نے سے متعلق توجہ دلاؤ نو ٹس پیش کریں گی،یہ رینکنگ 142ممالک میں کی گئی۔ جے یو آئی ف کی رکن اسمبلی عالیہ کا مران پی آئی اے کے کئی جہاز گراؤنڈ کرنے کے بارے میں توجہ دلاؤ نو ٹس پیش کریں گی۔