کراچی ( ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“کے آغاز میں میزبان سلیم صافی نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں اب صرف چند گھنٹے ہی رہ گئے ہیں۔ دنیا بھر کی نظریں واشنگٹن پر جمی ہوئی ہیں۔ واشنگٹن سے سیاسی و معاشی تجزیہ کار عزیر یونس نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیتیں یا کملا ہیرس ، پاکستان کیساتھ امریکا کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ڈونلڈ ٹرمپ اگر جیت گئے تو عمران کیلئے شائد ایک ٹوئٹ یا تشویش کا اظہا ر کرنے کے سوا کچھ نہیں کریں گے ، مشیر صدر بائیڈن برائے آرٹس، شاہد احمد خان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت انتخابی عمل بہت ٹائٹ اور کلوز ہیں ، میلنگ بیلٹ اس الیکشن میں بہت بڑا عنصر ہے جس پر ٹرمپ کو ہمیشہ اعتراض رہا ہے۔ اس لئے کہ میلنگ بیلٹ ہمیشہ ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے ہیں۔ہمیں بہت زیادہ امید ہے کہ کاملا ہیرس تاریخ رقم کریں گی اور امریکا کی صدر بنیں گی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عزیر یونس نے پروگرام میں کہا کہ اس وقت یہ کہنا نا ممکن ہے کہ کون جیتے گا۔ کیوں ڈیٹا ہمیں یہ بتا رہا ہے کہ بالکل برابر ہے ۔
اسلام آباد سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے زیادتی کے مجرم کو کم سے کم 25 سال قید اور کم سے کم 10 لاکھ روپے...
اسلام آباد وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو گھر سے گھر تک سہولیات کی فراہمی اور مناسک حج کی ادائیگی کے لئے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام نے حکومتی بل ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024کثرت...
اسلام آ باد بیرون ملک نئےٹریڈ افسران کی تعیناتیوں کےعمل میں ایک اور پیش رفت ،امیدواروں کےتحریری امتحان کا...
اسلام آبادترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ ادارے کی بندش کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد...
اسلام آباد نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت کے پاکستان پر اثرات کے بارے میں گول میز کانفرنس یہاں...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر...
اسلام آبا د وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی‘سینٹرل پاور...