حیدرآباد میں پولیس وردی میں ملبوس کچرا چننے والے شخص کی ویڈیو‘ ایس ایس پی نے نوٹس لے لیا

04 نومبر ، 2024

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں پولیس وردی میں ملبوس کچر ا چننے والے شخص کی ویڈیو سامنے آئی ‘ ایس ایس پی حیدرآباد نے نوٹس لے لیامذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا گروپس میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کچرا چننے والا شخص پولیس وردی کی شرٹ زیب تن کرکے کچرا چن رہا ہے۔