کراچی (رفیق مانگٹ) اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر محتاط استعمال سے بیماریوں کے خلاف ادویات غیر موثر ہو رہی ہیں،یہ وائرس نہیں ،بیکٹیریا کو مارتی ہیں، غیر ضروری استعمال بیکٹیریا میں تبدیلیاں رونما کرسکتا ہے،2019میں دنیا میں 12 لاکھ 70 ہزار اموات ایسے انفیکشن سے ہوئی جن پر دواوٴں کا اثر نہیں ہوا،امریکا ،برطانیہ میں اینٹی بائیوٹک ادویات بغیرنسخے دستیاب نہیں،بھارت میں 165ادویات پر پابندی، اینٹی بائیوٹک ادویات سے 2030 تک 3.4 ٹریلین ڈالر کی جی ڈی پی کا سالانہ نقصان ہو سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی بائیوٹک ادویات وائرس کو نہیں بلکہ بیکٹیریا کو مارتی ہیں یعنی یہ ادویات وائرل فلو جیسا کہ نزلہ، زکام، عام کھانسی اور بخار میں بالکل کام نہیں کرتی، وائرل فلوکی وجہ وائرل یا فنگل انفیکشن ہوسکتا ہے بیکٹیریا نہیں۔جب کسی عارضے میں اینٹی بائیوٹک دواکی ضرورت نہیں ،ایسے میں استعمال کی جائے تو بیکٹیریا میں تبدیلیاں رونما ہو جاتی ہیں ،پھر اس جسم پر اینٹی بائیو ٹک غیر موثر ہو جاتی ہیں۔ کچھ اینٹی بائیوٹک اس وقت کام نہیں کریں گی جب ان کی واقعی ضرورت ہو۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق صرف 2019 میں دنیا بھر میں 12 لاکھ ستر ہزار سے زیادہ لوگوں کی اموات ایسے انفیکشن سے ہوئی جس کی وجہ ایسے بیکٹیریا جن پر دواوٴں کا اثر نہیں ہوا۔اس سے جدید ادویات کے موثر ہونے کو بھی خطرہ ہے، اس سے انفیکشنز کے علاج میں مشکل پیدا ہورہی ہے اور سرجری، سیزرین سیکشن اور کینسر کیموتھراپی جیسے علاج بھی خطرناک صورت حال پیدا کررہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے جب کسی انفیکشن سے بخار ایک سو تین یا چار تک پہنچ جائے اوراس کی ٹیسٹ سے تصدیق ہو تو ایسی صورت میں اینٹی بائیوٹک دینا چاہیے۔اینٹی بائیو ٹک ادویات کے ضمنی اثرات میں سانس اورگردے کے مسائل،متلی اور قے،دل کی دھڑکن، پٹھوں کا درد،جوڑوں کی سوجن میں اضافہ ،خارش، حلق اورپیٹ کا درد شامل ہے۔ یورپی یونین کے سات رکن ممالک قبرص، ایسٹونیا،یونان، ہنگری، اٹلی، رومانیہ اورا سپین میں اینٹی بائیوٹیک ادویات بغیر ڈاکٹری نسخے کے مل جاتی ہیں،باقی رکن ممالک میں اس حوالے سے سخت ضوابط ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق چودہ یورپی ممالک میں ہر تین میں سے ایک بغیر نسخے کے اینٹی بائیوٹک استعمال کررہا ہے۔نسخے کے بغیر حاصل کی جانے والی اینٹی بائیوٹکس سب سے زیادہ ویتنام 55 فی صد ، بنگلہ دیش 46فی صد اور گھانا 36 فی صد ہے ،برطانیہ میں اینٹی بائیوٹکس، کسی مستند طبی ماہرکے ذریعے تجویز کی جانی چاہئیں۔امریکا میں اینٹی بائیوٹک ادویات نسخے کے ذریعے دستیاب ہیں۔ بھارتی حکومت نے 156 ادویات پر پابندی عائد کر دی، جن میں مختلف قسم کی اینٹی بائیوٹکس، درد کش ادویات، ملٹی وٹامنز شامل ہیں۔
اسلام آباد وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی گورنر انیکسی میں فیصل...
اسلام آباد جنوری میں سردی کے شدید موسم میں مین گیس پائپ لائن میں لائن پیک پریشر دوبارہ بڑھ کر 5.26 ارب کیوبک...
اسلام آبادامریکہ کے 47ویں صدر ڈونلڈٹرمپ نے حلف برداری کے موقع پر دنیا بھر سے اپنے خطاب میں دیگر اہم موضوعات...
اسلام آباد نیب ایک قومی احتسابی ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے وقتا فوقتا لوگوں کو ان...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی سے انکی فیملی کے ارکان اور وکلاء نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ،جیل ذرائع کے مطابق منگل...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے 10رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی جو وزارت کو سائنس و ٹیکنالوجی...
اسلام آباد حکومتی ماہرین آئین و قانون نے مشورہ دیا ہے کہ ملٹری تنصیبات پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ یکسر...
کراچی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے پاکستان کے 9 شہروں کے...