مقبوضہ کشمیر اسمبلی کا 6 سال بعد پہلا اجلاس آج

04 نومبر ، 2024

سرینگر (جنگ نیوز ) مقبوضہ کشمیر اسمبلی کا 6سال بعد پہلا اجلاس آج، خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف قرارداد پیش کی جائے گی۔ بھارتی اخبار کے مطابق 6سال بعد مقبوضہ کشمیرکی ریاستی اسمبلی کاپہلااجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنےکےخلاف قراردادپیش کی جائےگی۔ مقبوضہ کشمیرکےنئےوزیراعلیٰ عمرعبدالله آرٹیکل370پرقراردادپیش کریں گے۔ 5اگست 2019کوبھارتی حکومت کےاقدامات کےخلاف احتجاج کیاجائےگا۔ 5سال پہلےجموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کوختم کیاگیاتھا۔