سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا 39 نکاتی ایجنڈا جاری

04 نومبر ، 2024

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )سینٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد آج پیر کی شام دوبارہ پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گا ، آج پرائیویٹ ممبر ڈے ہو گا، اجلاس کیلئے 39نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ، قانون سازی کے علاوہ نئے بل بھی پیش کئے جائیں گے، قراردادیں اور تحاریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔