کراچی(اسٹاف رپورٹر)کانکررز نے انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اتوار کو لاہور میں فائنل میں اسٹرائیکرز کو 8 وکٹوں سے شکست ہوئی۔ اسٹرائیکرز نے9 وکٹوں پر 55 رنز بنائے ۔ کپتان زوفشاں ایاز نے 22 رنز اسکور کیے۔لائبہ ناصر نے سات جبکہ مناہل جاوید نے16 رنز دے کر3 ،3 وکٹیں حاصل کیں۔ کانکررز نے دو وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ کومل خان نے پانچ چوکوں کی مدد سے33 رنز بنائے ۔لائبہ ناصر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔سمیعہ افسر نے 173 رنز اور 7 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ جیتا ۔ مناہل جاوید 15وکٹوں کی عمدہ کارکردگی پر بہترین بولر قرار پائیں جبکہ کومل خان 236 رنز اور وکٹوں کے پیچھے 11 کیچ اوراسٹمپڈ کےساتھ بہترین بیٹر اور وکٹ کیپر قرار پائیں۔
کراچی لندن میں ٹیمز دریا کے کنارے، واٹر لو کے قریب آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ کپتانوں کا فوٹو شوٹ...
کراچی پاکستانی ٹیم کے اوپنر معاذصداقت اپنڈکس کے آپریشن کی وجہ سے کم ازکم دو ہفتے کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے...
کراچی نیشنل ٹی 20 کپ ایبٹ آباد ریجن نے جیت لیا۔ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میں کراچی وائٹس کو 9 وکٹ سے...
کراچیانگلینڈ میں خواتین ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف پاکستانی ٹیم دوسر ا وارم اپ میچ منگل کو ڈاربی...
کراچی پاکستان مالدیپ میں ڈائمنڈ جوبلی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ۔ اپنے آخری گروپ میچ میں عمر نواز اور ہارون...
کر اچی ایف آئی ایچ قوانین کے سبب بھارتی انڈر18ہاکی ٹیم پاکستانی نژادصدر ایف آئی ایچ طیب اکرام سے انڈر 18...
کراچی لارڈز میں تاریخ کے150ویں ٹیسٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو115رنز سے ہرادیا ۔ اولی رابنسن نے پہلی اننگز میں...
کراچی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپ کیلئے 49 کرکٹرز کو مدعو کر لیا گیا۔ 22 پلیئرز...