کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا نے ہانک کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ فائنل میں پاکستان کو تین وکٹ سے شکست ہوئی۔ اتوار کومونگ کوک میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتدائی اوور میں ہی گرین شرٹس کے 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ محمد اخلاق48 کے سوا کوئی بیٹر بولروں کا مقابلہ نہ کرسکا، کپتان فہیم اشرف 13، عامر یامین 6، آصف علی صفر جبکہ حسین طلعت ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔پاکستان ٹیم 72 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ دھننجایا لکشن اور تھرندو رتھنائیکے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سری لنکا نے ایک اوور قبل 3 وکٹ پر 73 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔ اوپنر سندُن نے 13 گیندوں پر 34 رنز ، کپتان مدھوشنکا نے 5 گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 19 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان ٹیم نے تین کیچز ڈراپ کئے ۔
کراچی چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلبز ہاکی چیمپئن شپ میں اتوار کو سول کوارٹرز ہاکی کلب پشاور نے کریسنٹ ہاکی کلب...
کراچیلاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے ملاقات کی ۔ اس دوران...
کراچی پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کی انجری سنجیدہ نہیں وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی تک...
کراچی کپتان روہت شرما کی میچ وننگ سنچری کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں چار وکٹ سے شکست د ے کر...
کراچی فرانس میں انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کےسید ابو ہریرہ شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔...
کراچی پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام دس لاکھ روپے انعامی مالیت کی قومی پیڈل چیمپئن شپ روواں سال 11 اپریل...
کراچی پاکستان کی بال ٹیمیں رواں سال 24 انٹر نیشنل مقابلوں میں حصہ لے گی، جونیئر ٹیم اکتوبر میں بحرین میں یوتھ...
کراچی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب منگل کی شام کو ہورہی ہے جس میں علی ظفر،شفقت امانت اور...