کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی نے آزاد جموں کشمیر کو اننگز اور 144 رنز سے شکست دے دی۔ راولپنڈی میں اتورا کو ناکام ٹیم دوسری اننگز میں 149 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اسلام آباد میں حیدرآباد نے لاہور وائٹس کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ حیدرآباد نے 131رنز کا ہدف 4وکٹ پر حاصل کرلیا۔ میچ میں بلاول بھٹی نے 10 وکٹیں حاصل کیں۔ شیخوپورہ میں ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم فاٹا کے خلاف 149 رنز پر آؤٹ ہوکر اننگز اور 129 رنز سے میچ ہارگئی۔ ثمین گل نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ چارسدہ میں کراچی وائٹس نے ملتان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ اسلام آباد میں فیصل آباد کی ٹیم پہلی اننگز میں 189 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عادل نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ایبٹ آباد نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 203 رنز بناکر ڈیکلیئر کردی۔ خیام خان نے 96 رنز اسکور کیے۔ فیصل آباد کو 420 رنز کا ہدف ملا ہے ۔ لاہور میں کراچی بلوز دوسری اننگز میں 209رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ 206 کا ہدف پانے والی لاہور بلوز نے کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ پر 42 رنز بنائے تھے۔
کراچی لندن میں ٹیمز دریا کے کنارے، واٹر لو کے قریب آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ کپتانوں کا فوٹو شوٹ...
کراچی پاکستانی ٹیم کے اوپنر معاذصداقت اپنڈکس کے آپریشن کی وجہ سے کم ازکم دو ہفتے کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے...
کراچی نیشنل ٹی 20 کپ ایبٹ آباد ریجن نے جیت لیا۔ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میں کراچی وائٹس کو 9 وکٹ سے...
کراچیانگلینڈ میں خواتین ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف پاکستانی ٹیم دوسر ا وارم اپ میچ منگل کو ڈاربی...
کراچی پاکستان مالدیپ میں ڈائمنڈ جوبلی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ۔ اپنے آخری گروپ میچ میں عمر نواز اور ہارون...
کر اچی ایف آئی ایچ قوانین کے سبب بھارتی انڈر18ہاکی ٹیم پاکستانی نژادصدر ایف آئی ایچ طیب اکرام سے انڈر 18...
کراچی لارڈز میں تاریخ کے150ویں ٹیسٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو115رنز سے ہرادیا ۔ اولی رابنسن نے پہلی اننگز میں...
کراچی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پری سیزن ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپ کیلئے 49 کرکٹرز کو مدعو کر لیا گیا۔ 22 پلیئرز...