انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ون ڈے جیت لیا

04 نومبر ، 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسراون ڈے انٹر نیشنل پانچ وکٹ سے جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ ویسٹ انڈیز نےشائے ہوپ کے 117 رنز کی بدولت6 وکٹ پر328 رنز بنائے۔انگلینڈ کے ابتدائی وکٹ جلد گرنے کے بعد لیونگ اسٹون نے85 گیندوں پر124رنز بناکر اپنی ٹیم کو جیت دلوادی۔