رانا نوید افغان انڈر 19 ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

04 نومبر ، 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن افغانستان انڈر 19 ٹیم کے بولنگ کوچ بن گئے ۔ افغانستان انڈر 19 ٹیم یو اے ای میں سہہ فریقی سیریز میں شرکت کرے گی۔ جس میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹیمیں شرکت کرینگی ۔ وہ افغانستان کے نیشنل ہائی پرفارمنس بولنگ کوچ کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔