کراچی ( اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود حکومت نوجوانوں کو تعلیم کے لیے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتی، متوسط اور غریب گھرانوں کے لیے تعلیم کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے، 25کروڑ عوام کو حکمرانوں نے اپنے ظلم و جبر سے یرغمال بنایا اور ملک کی دولت پر قبضہ کیا ہوا ہے، ملک اور قومی وسائل پر قابض حکمرانوں سے نجات اور قبضہ مافیا سے جان چھڑانے کے لیے نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، ہمت کریں، آگے بڑھیں، پاکستان کا نام روشن کریں۔ گزشتہ سال کے دوران بنو قابل پروجیکٹ کے ذریعے 50 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کو مفت آئی ٹی کورسز کروا چکے ہیں جو طلبہ ڈگری کورس کرنا چاہتے ہیں ان کو مفت ڈگری کورس بھی کروائیں گے، 2سال میں 10لاکھ نوجوانوں کو کورسز کرائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت کے تحت کراچی کے نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروانے کے لیے اتوار کے روز سنگم گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا اور عید گاہ گراؤنڈ گلشن ِ معمار میں بنو قابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ 4.0میں شریک ہزاروں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شرکاء سے ایک گھنٹے کا تحریری ٹیسٹ لیا گیا،کامیاب طلبہ و طالبات کو ویپ ڈیولپنگ، ویب ڈیزائننگ ،ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ایمزون سمیت مختلف آئی ٹی کے کورسز مفت کرائے جائیں گے۔
کراچی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل، امریکا اور ایران کے درمیان زیرِ غور مفاہمتی...
کراچیبھارتی پنجاب میں19بوگس ٹول پلازہ بند، یومیہ2کروڑ کی بچت عام آدمی پارٹی کے وزیراعلی بھگونت مان نے مافیا...
کراچی بھارت نے خلیج میںجہاز حملوں پر امریکا کے سفارتکار کو دوسری بار طلب کر لیا۔ جہازوں پر بھارتی عملہ بھی...
اسلام آباد آئندہ مالی سال مختلف شعبوں کو جو سبسڈی دی جائے گی اس کاہدف1091ارب روپے مقرر کیاگیا ہے، رواں برس کے...
اسلام آباد نئے بجٹ میں قومی اسمبلی کے لئے17ارب روپے رکھے گئے جبکہ سینیٹ کے9ارب روپے رکھے گئے ،بچت کفایت شعاری...
کراچی سینیٹ میں شکست کے بعد جان کورنن نے پیش گوئی کی ہے کہ صدرٹرمپ کے آخری دو برس مشکل ہونگے،ان کا کہنا...
اسلام آباد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے گلگت بلتستان...
کراچی اقوام متحدہ کے ادارے یونائٹڈ نیشن آن ڈرگس اینڈ کرائم نے کینیڈین حکومت کے اشتراک سے فیڈرل انویسٹیگیشن...