بھارتی فوج کا سرینگر اور اسلام آباد میں شہید تین نوجوانوں کی لاشیں دینے سے انکار

04 نومبر ، 2024

سری نگر(ایجنسیاں)بھارتی فوج کا سرینگر اور اسلام آباد میں شہید تین نوجوانوں کی لاشیں دینے سے انکار ،تینوں شہدا کی لاشیں تدفین کے لیے لواحقین کو نہ مل سکیں، نامعلوم مقام پر منتقل کر دی گئی ، مقبوضہ جموں و کشمیرمیں مودی حکومت کی طرف سے معصوم کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے۔ بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران ہفتے کو سرینگر اور اسلام آباد اضلاع میں تین مزید کشمیری نوجوانوں کو شہید کیاہے۔ان میں سے دو نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد کے ہلکان گلی علاقے میں محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔جبکہ بھارتی فوج نے ایک اور نوجوان کو سرینگر کے خانیار علاقے میں ایک پر تشددآپریشن کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج نے خانیارسرینگر میں اس گھر کو بھی بمباری کے ذریعے زمین بوس کر دیا۔