اسلام آباد(اے پی پی) نامور ادیب، انقلابی دانشور سید سجاد ظہیر کی سالگرہ 5 نومبر کو منائی جائے گی۔ سید سجاد ظہیر 5 نومبر 1905ء کو ریاست اودھ کے چیف جسٹس سر وزیر خاں کے گھر پیدا ہوئے۔لکھنؤ یونیورسٹی سے ادب پڑھنے کے بعد والد کے نقش قدم پر انھوں نے برطانیہ جاکر آکسفورڈ یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے قانون کے ساتھ ادب کا بھی مطالعہ کیا۔ انھوں نے ’ترقی پسند رائٹرس ایسوسیشن ‘ کی بنیاد رکھی ۔ 1936 میں لکھنؤ کے اجلاس میں وہ پی ڈبلیو اے کے پہلے سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ ان کی اہلیہ رضیہ سجاد ظہیر بھی اردو کی معروف ناول نگار ہیں۔ ان کی تصانیف میں ناول لندن کی ایک رات ،ترقی پسند ادب اور تحریک پر ادبی مضامین، فارسی شاعرحافظ پر ملفوظاتاور پگھلتا نیلم کے نا سے تحریر کیا گیا آخری شعری مجموعہ قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے دیگر کئی زبانوں کے ادبی شہ پاروں کے تراجم بھی کئے۔ سید سجاد ظہیر نے 11 ستمبر 1973 کو الماتے (قازقستان میں ایفرو ایشیائی مصنفین کی تنظیم کے ایک اجلاس کے دوران وفات گئے۔
کراچی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل، امریکا اور ایران کے درمیان زیرِ غور مفاہمتی...
کراچیبھارتی پنجاب میں19بوگس ٹول پلازہ بند، یومیہ2کروڑ کی بچت عام آدمی پارٹی کے وزیراعلی بھگونت مان نے مافیا...
کراچی بھارت نے خلیج میںجہاز حملوں پر امریکا کے سفارتکار کو دوسری بار طلب کر لیا۔ جہازوں پر بھارتی عملہ بھی...
اسلام آباد آئندہ مالی سال مختلف شعبوں کو جو سبسڈی دی جائے گی اس کاہدف1091ارب روپے مقرر کیاگیا ہے، رواں برس کے...
اسلام آباد نئے بجٹ میں قومی اسمبلی کے لئے17ارب روپے رکھے گئے جبکہ سینیٹ کے9ارب روپے رکھے گئے ،بچت کفایت شعاری...
کراچی سینیٹ میں شکست کے بعد جان کورنن نے پیش گوئی کی ہے کہ صدرٹرمپ کے آخری دو برس مشکل ہونگے،ان کا کہنا...
اسلام آباد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے گلگت بلتستان...
کراچی اقوام متحدہ کے ادارے یونائٹڈ نیشن آن ڈرگس اینڈ کرائم نے کینیڈین حکومت کے اشتراک سے فیڈرل انویسٹیگیشن...