انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2024 بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، رضا ربانی

04 نومبر ، 2024

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2024 کا قومی اسمبلی میں پیش کیا جانا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بل کے تحت حکومت اور سول آرمڈ فورسز کو 3 ماہ تک حراست میں رکھنے کا اختیار دیا جارہا ہے۔ ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ یہ بل آئین میں دی گئی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔