کندھ کوٹ(نامہ نگار) کندھ کوٹ دن دہاڑے ڈاکوؤں کی مسافر گاڑیوں سے لوٹ مار، کار سے ہندو نوجوان کو اغوا کرلیا بچیوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی شہریوں اور مسافروں کا دھرنا پولیس ڈاکوؤں کو روکنے اور ان کو گرفت میں لانے میں ناکام ہو گئی تفصیلات کے مطابق: کندھ کوٹ میں ڈاکو راج برقرار پولیس ڈاکوؤں کو گرفت میں لانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی صبح کے وقت دن دہاڑے انڈس ہائی وے پر پولیس تھانہ بخشاپور کی حدود میں ڈاکوؤں کے جتھوں نے مختلف مقامات پر مسافر گاڑیوں سے لوٹ مار کی جبکہ ایک کار بڈانی سے صالح پٹ جا رہی تھی جس کو 8 مسلح ڈاکوؤں نے روک کر یرغمال بنالیا کار میں سوار دو بچیاں اور دو ہندو افراد کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرنے کے بعد ایک نوجوان وکرم کمار کو اغوا کر کے کچے کی طرف باآسانی فرار ہو گئے اس واقعہ کے بعد مسافروں اور مقامی لوگوں نے انڈس ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دے دیا دو گھنٹوں تک دھرنا جاری رہنے کے بعد اے ایس پی کندھکوٹ دھرنے والی جگہ پہنچ کر ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی اور جلد مغویوں کو بازیاب کرانے کا کہہ کر دھرنا ختم کروایا مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال ہونے والی دو بچیاں نکیتا کماری اور انمول کندھ کوٹ گردوارہ صاحب پہنچی جہاں پر میڈیا کی ٹیم کے سامنے دونوں بچیوں نے روتے ہوئے بتایا کہ ڈاکو راج کی وجہ سے اب ہم محفوظ نہیں ہمارے سامنے ہمارے ساتھی کو اغوا کر کے ڈاکو باآسانی فرار ہو گئے ۔
کراچینارتھ کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے 7 سالہ بچے صارم قتل کیس میں زیر حراست ملزمان کی ڈی این اے رپورٹس...
کراچی سپر ہائی جمالی پل کے قریب ڈاکووںکی فائرنگ سے شہری جاںبحق ہو گیا، فائرنگ کے دیگر واقعات میںدو افراد...
کراچی دریائے سندھ بچائو تحریک نے وفاق سے دوبارہ مطالبہ کیا ہے کہ دریائے سندھ سے مزید 6نئے کینال نکالنے والے...
کراچیڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو بیرون ممالک میں ٹھیکے لینے کیلئے غیر ملکی حکومتوں کو رشوت دینے کے دروازے...
کراچی مقامی مارکیٹوں میں ڈالر 15پیسے جبکہ سونا 100روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا،منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک...
کراچی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچز کے لیے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جامع سکیورٹی پلان مرتب کر...
اسلام آبادپاکستان 3,257.7 ملین امریکی ڈالر کی آمدنی کے ساتھ ای کامرس کی 50ویں سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا،2028 تک...
اسلام آباد سینئر سول جج اسلام آباد محمد انعام اللہ کو انکوائری کے بعد بے قصور قرار دیتے ہوئے بحال کر دیا...