لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،کاروباری اور تاجر برادری کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانیہ کی بااثر اور معروف کاروباری شخصیات کے وفد نے زبیر عیسیٰ کی سربراہی میں لاہور میں ملاقات کی ،وفد میں برطانیہ کی سرکردہ کاروباری شخصیات شامل تھیں۔وزیر اعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔وزیراعظم نے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی جبکہ اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے ملکی معیشت کے استحکام اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہونے پر وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف اور اعتماد کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر لیگی رہنما طارق آفندی کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے بھانجے کے انتقال پر اظہار افسوس اورمرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔رکن اسمبلی رانا مبشر اقبال، سینئر لیگی رہنما طلحہ برکی سمیت دیگر بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔
کراچی متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے ہوئے 2 ارب ڈالر کو مزید ایک سال کے لئے رول اوور کر...
کراچی مختلف مراحل سے گزارا گیا سرخ گوشت جیسے پکا ہوا، ڈیلی میٹس، اور ہاٹ ڈاگ بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے ...
کراچی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے اور دنیا کے تین امیر ترین...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے وزارت ہا ئوسنگ وتعمیرات کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وزارت...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزارت اور ذیلی اداروں میں رائٹ سائزنگ...
اسلام آباد ایف بی آر کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے اور اس کو ٹیکس ریونیو کے مقاصد کیلئے استعمال میں لانے کیلئے...
اسلام آباد پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہوگیا، مٹی کےتیل کی قیمت میں چھ روپے تیس پیسے فی لیٹر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےمزیدکن چودہ آئی پی پیزکےساتھ نظرثانی معاہدے کئے؟دوروزقبل وفاقی کابینہ سے...