مانگامنڈی،چوہنگ (نامہ نگاران) رائیونڈ سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آہوں، سسکیوں اوررقت آمیز دعاکے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا،اختتامی دعامولانا ابراہیم دیولہ آف انڈیانے کروائی،دعا صبح8/30بجے شروع ہو کر 8بجکر53منٹ پر ختم ہوئی,دعا میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مظلوم،محسور مسلمانوں کیلئے اللہ کے حضورخصوصی التجائیں، بعد نماز فجر مولانا عبیداللہ خورشید نے رشدو حدایت میں کہا کہ ملک کو نفرتوں کی تیز آندھیوں سے بچا نے کے لیئے سب سے بڑا میزائل دعا اور اللہ سے تعلق جوڑتی ہے، اسلام تلوار سے نہیں اخلاق سے پھیلا ہے میرے بھائیوں دعا اللہ کے ساتھ تعلق کی وضاحت کرتی ہے، دعا کو مت چھوڑیں اور نہ ہی اللہ سے کبھی نا امید نہ ہوں، مسلمان ملکوں میں اتحاد اور امن کی فضا پیدا کر دے،مولانا ابراہیم نے اختتامی رقت آمیز دعا کراتے ہوئے کہا کہ اے اللہ فلسطین کے مسلمانوں کو فتح اور مسجد اقصی کو یہود و ہنود سے پاک کردے،اے اللہ مقروضین کے قرضوں کی ادائیگی اپنے غیب کے خزانہ سے فرما اور غیبی اسباب پیدا فرما،ب اے اللہ بے اولادوں کو نرینہ اولاد نصیب فرما، صاحب اولاد کی اولادوں کو والدین کی خدمت کرنے والا بنا دے،پوری دنیا میں دینی مدارس کی حفاظت فرما بعد ازاں حسب روایت تعلیم سے فارغ ہونے والے طالب علموں اور طالبات کے امیر جماعت مولانا نذالرحمان، اور مولانا ابراہیم دیولا نے اجتماعی نکاح پڑھا ئے اور ان کو ضروریات اندگی کی ہر اشیاء جہیز سمیت دیکر اپنی نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
کراچی متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے ہوئے 2 ارب ڈالر کو مزید ایک سال کے لئے رول اوور کر...
کراچی مختلف مراحل سے گزارا گیا سرخ گوشت جیسے پکا ہوا، ڈیلی میٹس، اور ہاٹ ڈاگ بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے ...
کراچی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے اور دنیا کے تین امیر ترین...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے وزارت ہا ئوسنگ وتعمیرات کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وزارت...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزارت اور ذیلی اداروں میں رائٹ سائزنگ...
اسلام آباد ایف بی آر کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے اور اس کو ٹیکس ریونیو کے مقاصد کیلئے استعمال میں لانے کیلئے...
اسلام آباد پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہوگیا، مٹی کےتیل کی قیمت میں چھ روپے تیس پیسے فی لیٹر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےمزیدکن چودہ آئی پی پیزکےساتھ نظرثانی معاہدے کئے؟دوروزقبل وفاقی کابینہ سے...