اسلام آباد(نمائندہ جنگ)بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج اور فرنٹیر کور تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے،محکمہ داخلہ بلوچستان کی 15 اکتوبر 2024ء کی درخواست پر وفاقی حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایک سال کے لیے پاکستان آرمی کے 31 یونٹس اور فرنٹیئر کور کے 107 ونگز صوبہ بلوچستان میں تعینات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ پاک فوج اور فرنٹیر کور کے دستے 14 اکتوبر 2025ء تک صوبائی حکومت کی معاونت کے لیے موجود رہیں گے، یہ فیصلہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 245، ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 131-اے اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 4 اور 5 کے تحت کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ ان فوجیوں کو کوئی اندرونی سیکیورٹی الاؤنس نہیں دیا جائے گا تاکہ قومی اور صوبائی خزانے پر بوجھ نہ پڑے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق یہ تعیناتی صوبے میں جاری سیکورٹی چیلنجوں کے جواب میں کی گئی ہے، فوج اور ایف سی عسکریت پسندی، فرقہ وارانہ تشدد اور ٹارگٹ کلنگ سے نمٹنے اورخطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے سویلین اداروں کی مدد کریں گے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ فوج کو بلوچستان میں داخلی سلامتی کے فرائض کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ صوبے میں شورش اور عدم استحکام کی ایک طویل تاریخ ہے، اور فوج کو اکثر نظم و ضبط برقرار رکھنے میں مدد کے لیے کہا جاتا رہا ہے۔
کراچی متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے ہوئے 2 ارب ڈالر کو مزید ایک سال کے لئے رول اوور کر...
کراچی مختلف مراحل سے گزارا گیا سرخ گوشت جیسے پکا ہوا، ڈیلی میٹس، اور ہاٹ ڈاگ بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے ...
کراچی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے اور دنیا کے تین امیر ترین...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے وزارت ہا ئوسنگ وتعمیرات کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وزارت...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزارت اور ذیلی اداروں میں رائٹ سائزنگ...
اسلام آباد ایف بی آر کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے اور اس کو ٹیکس ریونیو کے مقاصد کیلئے استعمال میں لانے کیلئے...
اسلام آباد پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہوگیا، مٹی کےتیل کی قیمت میں چھ روپے تیس پیسے فی لیٹر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےمزیدکن چودہ آئی پی پیزکےساتھ نظرثانی معاہدے کئے؟دوروزقبل وفاقی کابینہ سے...