اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزارت خارجہ نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے حوالے سے کارروائی کے سخت احکامات جاری کردیئے ہیں، وزارت خارجہ نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دے دی ہے، سابق چیف جسٹس پر حملہ افسوسناک ، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے وزارت خارجہ کو آگاہ رکھیں۔یاد رہے گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، اس دوران ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری، اظہر مشوانی و دیگر نے مظاہرین سےخطاب کیا تھا۔تقریب سے باہر نکلتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا اور مکے برساتے رہے،اب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منسٹری آف فارن افیئرز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں،وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس پر لندن میں حملہ انتہائی افسوسناک ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا جائے، اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے نے حملہ آوروں کے پاسپورٹ منسوخی کا اعلان کیا ہے۔واقعے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فوٹیجز کے ذریعے حملہ آوروں کی نشاندہی کی جائے،محسن نقوی کا کہنا تھا حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ان کے خلاف پاکستان میں ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی اور ان کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے،وزیر داخلہ کا کہنا تھا جنہوں نے حملہ کیا ان کی شہریت فوری منسوخ کرنے کی کارروائی ہو گی، شہریت منسوخی کا کیس منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیجا جائے گا، کسی کو بھی ایسے حملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
کراچی متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے ہوئے 2 ارب ڈالر کو مزید ایک سال کے لئے رول اوور کر...
کراچی مختلف مراحل سے گزارا گیا سرخ گوشت جیسے پکا ہوا، ڈیلی میٹس، اور ہاٹ ڈاگ بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے ...
کراچی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے اور دنیا کے تین امیر ترین...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے وزارت ہا ئوسنگ وتعمیرات کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وزارت...
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزارت اور ذیلی اداروں میں رائٹ سائزنگ...
اسلام آباد ایف بی آر کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے اور اس کو ٹیکس ریونیو کے مقاصد کیلئے استعمال میں لانے کیلئے...
اسلام آباد پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہوگیا، مٹی کےتیل کی قیمت میں چھ روپے تیس پیسے فی لیٹر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےمزیدکن چودہ آئی پی پیزکےساتھ نظرثانی معاہدے کئے؟دوروزقبل وفاقی کابینہ سے...