بنگلہ دیش کا آئین سے 'فاشزم ختم کرنے کا عزم

04 نومبر ، 2024

ڈھاکا(اے ایف پی) بنگلہ دیش کے آئینی اصلاحاتی کمیشن نے اتوار کو جمہوریت کے تحفظ کے لیے "فاشزم" کو ختم کرنے کا عزم اظہار کیا ہے۔ کمیشن کو 31 دسمبر تک عبوری حکومت کو اپنی سفارشات پیش کرنی ہوں گی جو نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کی طرف سے وعدہ کی گئی بڑی تبدیلیوں کا ایک حصہ ہے، جنہیں اگست کی بغاوت کے بعد ملک کا "چیف ایڈوائزر" مقرر کیا گیا تھا۔ ریفارم کمیشن کے سربراہ علی ریاض، جو الینوائے سٹیٹ یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر بھی ہیں، نے کہا کہ اس کا مقصد ایک آئین کا مسودہ تیار کرنا تھا جو بنگلہ دیشیوں کی "امنگوں کی عکاسی کرتا ہے"۔ موجودہ آئین کے تحت، وزیر اعظم کے پاس بہت زیادہ طاقت ہے، اور اختیارات کی یہ مرکزیت اس کے لیے راہ ہموار کرتی ہے۔ یہ بات اکتوبر کے اوائل میں عبوری حکومت کی طرف سے کمیشن کی تشکیل کے بعد پہلی بار صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔