ملک ٹریک پر آرہا ہے، شہباز اور مریم اچھا کام کررہے ہیں، نواز شریف

04 نومبر ، 2024

لندن (مرتضیٰ علی شاہ ) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اے خریداری پر غور کی جو بات کی اس پر مزید کام کا ارادہ ہے۔امریکا سے لندن واپس پہنچنے پر میڈیا سےگفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ا گر ایسا ہو جائے تو ملک کو ایک اچھی ائیر لائن میسر آئےگی۔ مرکز اور پنجاب میں اچھا کام ہو رہا ہے، پاکستان ٹریک پر واپس آرہا ہے، معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔ مریم نوازپنجاب میں اچھاکام کر رہی ہیں، مریم کو دن رات ایک فکر ہے کہ غریب آسانی سے زندگی گزار سکیں۔خیال رہےکہ اس سے قبل نواز شریف نے امریکا میں کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پی آئی اے کی خریداری سے متعلق غور کر رہی ہیں۔