لاہور(خبر نگا) پی آئی اے کی خریداری کا معاملہ سیاسی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سنجیدہ بحث کی شکل اختیار کرگیا۔وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ قومی ادارے کو اونے پونے فروخت نہیں کرسکتے، کوئی ایک پارٹی بتا دیں جس نے پی آئی اے کا یہ حال نہ کیا ہو، صوبوں کی دلچسپی پر اعتراض نہیں،پی آئی اے چلانا یا ٹھیک کرنا میرے ذمے نہیں بلکہ میری ذمہ داری صرف پی آئی اے کو بیچنا ہے،لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عبدالعلیم خان کا کہناتھاکہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے سارا عمل چل چکا تھا، پی آئی اے کی نجکاری کے فریم ورک میں تبدیلی کا اختیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے چلانا یا ٹھیک کرنا میرے ذمے نہیں، میری ذمہ داری صرف پی آئی اے کو بیچنا ہے، پی آئی اے کا خسارہ عوام نہیں اٹھا سکتے اس لیے بیچ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ اپنے گریبانوں میں جھانکیں پی آئی اے کو اس حال میں پہنچانے کی ذمہ کس کس کی ہے؟ پی آئی اے کوبیچنا یا خریدنا الگ الگ بات ہے، میرے پاس انحراف کا کوئی اختیارنہیں ہے، پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے تھا اور پی آئی اے کی نجکاری کاعمل میرےآنےسےپہلےشروع ہو چکاتھا۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ پی آئی اے قومی اثاثہ ہے اونے پونے نہیں بیچ سکتا، حکومت کا نمائندہ ہوتے ہوئے مفت بھی نہیں بیچ سکتا، پی آئی اے نجکاری کا سیٹ اپ نگراں حکومت میں بنایاگیا۔انہوں نے مزید بتایاکہ کے پی حکومت نے کہا ہم خریدنا چاہتے ہیں، یہ نہیں کہہ رہا پی آئی اے کو نقصان میں بیچ دیں، چاروں صوبے مل کر پی آئی اے لینا چاہتے ہیں توبہت اچھی بات ہے، صحیح طریقے سے چلایا جائےتو پی آئی اے بہت اچھی ائیر لائن ہے، جب یوکے جاتا تھا تو پی آئی اے سے جاتاتھا۔وزیر نجکاری کا کہنا تھاکہ مجھے کاروبار نہ سکھائیں، کون ہے جس نے پی آئی اےکو نہ ڈبویا ہو جنہوں نے پی آئی اے کے ساتھ سب کچھ کیا وہ مجھے سکھارہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی آئی اےکی خریداری کے لیے واحد بولی دہندہ کمپنی نے رقم میں اضافے سے انکار کردیا تھا۔نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی کم از کم قیمت 85 ارب 3 کروڑ روپے رکھی تھی جب کہ بولی دینے والی واحد کمپنی نے 50 فیصد حصص خریدنے کے لیے 10 ارب روپے کی بولی لگائی تھی۔سینئر وزیر پنجاب حکومت مریم اورنگزیب نےکہا ہےکہ حکومت پنجاب پی آئی اے نہیں خرید رہی، جھوٹی خبر پھیلائی جا رہی ہے ۔لاہور میں جیو نیوز سےگفتگو میں مریم اورنگزیب نے پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اے کو خریدنے کی خبر کی تردید کی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت پنجاب نے پنجاب ائیرلائن کے نام سے ائیرلائن لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ایئرلائن کی فزیبیلٹی پرکام شروع کردیا گیا ہے، پنجاب ائیرلائن پرائیویٹ سرمایہ کاروں کے اشتراک سے لائی جائےگی، پنجاب ائیرلائن میں حکومت پنجاب کے شئیرز بھی ہوں گے۔دوسر جانب پنجاب حکومت نے پنجاب ائیر لائنزکے نام سے ائیر لائن لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کی فزیبلٹی پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب ائیر لائنزپرائیویٹ سرمایہ کاروں کے اشتراک سے لائی جائے گی جس میں پنجاب حکومت کے شیئر ز بھی ہوں گے۔
کوئٹہبلوچستان میں مشترکہ آپریشن، مزید 5 دہشت گرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور ...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
کراچی قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...