کراچی(جنگ نیوز)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کوئی صوبہ ائیر لائن نہیں خرید سکتا، یہ سیاسی باتیں ہیں۔صوبے ایک پیسے کا ٹیکس جمع نہیں کرتے، وفاق سے پیسے لیتے ہیں، صوبہ وفاق سے پی آئی اے خرید لے، یہ سمجھ سے بالا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہناتھاکہ میں نہیں جانتا کسی صوبے کے پاس ائیر لائن ہو، صوبے کا کام تعلیم، صحت، لا اینڈ آرڈر اور عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے ایک پیسے کا ٹیکس جمع نہیں کرتے، وفاق سے پیسے لیتے ہیں، صوبہ وفاق سے پی آئی اے خرید لے، یہ سمجھ سے بالا ہے، سیاسی باتیں ہیں۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ ایسی شرائط لگائی گئیں جس کی وجہ سے خریدار نہیں آئے، چار سنجیدہ گروپ تھے جو پی آئی اے بڈنگ میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی حکومت ائیرلائن نہیں چلاتی۔
کوئٹہبلوچستان میں مشترکہ آپریشن، مزید 5 دہشت گرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور ...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
کراچی قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...