لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،کاروباری اور تاجر برادری کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانیہ کی بااثر اور معروف کاروباری شخصیات کے وفد نے زبیر عیسیٰ کی سربراہی میں لاہور میں ملاقات کی ،وفد میں برطانیہ کی سرکردہ کاروباری شخصیات شامل تھیں۔وزیر اعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔وزیراعظم نے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی جبکہ اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے ملکی معیشت کے استحکام اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہونے پر وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف اور اعتماد کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر لیگی رہنما طارق آفندی کی رہائشگاہ پر جا کر ان کے بھانجے کے انتقال پر اظہار افسوس اورمرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔رکن اسمبلی رانا مبشر اقبال، سینئر لیگی رہنما طلحہ برکی سمیت دیگر بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔علاوہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی الطاف حسن قریشی کو ٹیلیفون اور انکی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت کیا۔
کوئٹہبلوچستان میں مشترکہ آپریشن، مزید 5 دہشت گرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور ...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
کراچی قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...