لاہور(اپنے نامہ نگار سے،جنگ نیوز ) لاہور میں سموگ بے قابو،آلودگی میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آ گیا ،ایئر کوالٹی انڈیکس1194 تک پہنچ گیا ،پنجاب حکومت نے لاہور میں پرائمری سکولز ایک ہفتہ کیلئے بند کردیے ،پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسموگ بھارت سے آئی ، انسانی زندگیاں بچانے کیلئےوزارت خارجہ کے ذریعے بھارت سے مذاکرات کرنا ضروری ہو گیا ، آج خط لکھیں گے۔لاہور گزشتہ روز بھی فضائی آلودگی انڈیکس میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر رہا، جبکہ بھارت کے دو شہر450 سکور سے دہلی دوسرے اور 201 سکور سے کلکتہ تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت سے چلنے والی ہوائوں کی رفتار اڑھائی سے سات کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، امریکی خلائی ادارے ناسا کا ہوائوں کا رخ دکھانے والا نقشہ جاری کیا ہے ۔بھارت میں جلائی گئی فصلوں اور کچرے کا دھواں اور بو لاہور پہنچ گئی ، سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع لاہور ہے ۔بھارتی شہروں جالندھر، لدھیانہ، چندی گڑھ، بھٹنڈہ، کرنال، گورداسپور، امرتسر اور اٹاری سے دھوئیں کے گہرے سیاہ بادل پاکستانی علاقوں میں آ رہے ہیں،سموگ کے اثرات وسطی پنجاب تک پہنچ گئے ، موسمیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں معمول کا قدرتی فضائی بہا ئورک گیا، بھارت میں سموگ کے عوامل پر قابو پانے سے ہی خطے میں سموگ پر قابو پایا جا سکتا ہے، انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کی جانب سے لاہور میں ایک ہفتے کیلئے پرائمری تک اسکول بندکرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، چھٹی کا اطلاق پبلک اور پرائیوٹ اسکولوں پر ہوگا اور پرائمری سیکشن تک اسکول آج 4 سے 9 نومبر تک بند رہیں گے، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت نے اسموگ پر قابو پانے کے لئے ایک ہفتے کے لیے پرائمری کلاس تک کے بچوں کے لیے اسکولوں کی چھٹی کا اعلان کیا ہے ، پرائمری کلاسز سے اوپر بچوں کی صحت پر خصوصی نظر رکھی جائے، اسکولوں میں ماسک کی پابندی لازمی ہونی چاہیے، اسموگ بھارت سے آئی اور ایک دم پھیل گئی، بھارت سے بات کیے بغیر یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا، بھارتی ہوا کو نہ روک سکتےہیں نہ اس کا رخ موڑ سکتے ہیں، بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے4 نومبرکو وزارت خارجہ کو خط لکھیں گے،انہوں نے کہا کہ اسموگ کے تدراک کے لیے شارٹ اور میڈیم ٹرم اقدامات کیے گئے ہیں، اسموگ مقامی فیکٹریز سے مل کر اور زیادہ خطرناک ہوجاتا ہے ، شہری اس وقت میتھین کوسانس کےذریعےجسم میں اتار رہے ہیں، اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمے ہوں گے اور انہیں گرفتار بھی کیا جائے گا۔ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جائیں۔پچاس فیصد افراد کو کہنے لگے ہیں کہ ورک فرام ہوم کریں۔
کوئٹہبلوچستان میں مشترکہ آپریشن، مزید 5 دہشت گرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور ...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
کراچی قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...