اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان کا دو رُکنی پارلیمانی وفد، ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لئے پیر کی صبح قطر کے دارالحکومت دوحا روانہ ہوگا۔ وفد کی قیادت سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی کریں گے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رُکن قومی اسبملی مرزا اختیار بیگ بھی وفد میں شامل ہوں گے۔ ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بجٹ اور پلاننگ کا یہ اجلاس 4 نومبر سے 7 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس اجلاس میں پارلیمنٹری اسمبلی کے بجٹ اور پلاننگ سے متعلق دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان، چین، روس، بھارت، سعودی عرب، ایران، عراق ، ملائیشیا، انڈونیشیا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، قطر اور بنگلہ دیش سمیت خطے کے 43 ممالک اس تنظیم کا حصہ ہیں جبکہ چودہ دیگر ممالک کو مبصرین کا درجہ حاصل ہے۔
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
مظفرآبادچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو 300 ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...