شہباز شریف عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب جائینگے

04 نومبر ، 2024

اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف اگلے ہفتے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب جائیں گے۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کے لئے سعودی عرب کانفرنس کی میزبانی کرے گا جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف 10نومبر کو ریاض پہنچیں گے۔ وزیراعظم 11نومبر کو دوسرے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں فلسطین، لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں اسلامی ممالک کے رہنما مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تجاویز دیں گے۔