اسلام آباد(فاروق اقدس/جائزہ رپورٹ) امریکا ، ری پبلکن کے 18، ڈیموکریٹ کے 16صدور مسند اقتدار پر فائز رہے ہیں شیر، چیتے، عقاب سمیت دلیری اور طاقت کی علامتوں کی جگہ امریکہ میں انتخابی نشان گدھا اور ہاتھی کیوں ، گدھے کو محنتی، مشقتی اور عاجزی کے ساتھ ساتھ تابعدار جانور سمجھاجاتا ہے، شکایت بغیر خدمت کرتا ، تھکتا نہیں ،ہاتھی کا حوالہ طاقت ،وقار،عقلمند اور ذہانت سے تعبیر، دونوں جانوروں کی پارٹیوں سےمنسوب ہونیکی دلچسپ تاریخ ہے امریکہ میں جہاں دو جماعتی نظام نافذ ہے ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں ڈیموکریٹ اور ری پبلیکن انتخابات میں سخت حریفوں کی شکل میں آمنے سامنے ہوتی ہیں اور یہ ذکر بھی دلچسپی سے خالی نہ ہو گا کہ ابتدا سے ہی دونوں جماعتوں کے انتخابی نشان بھی وہی ہیں جو ان جماعتوں کے قیام کے وقت رکھے گئے تھے۔ اور آج بھی صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹ کا نشان ہمیشہ کی طرح گدھا اور ری پبلکن کا نشان ہاتھی ہے وائٹ ہائوس کا نیا مکین کون ہوگا کیا اس بار بھی گدھے کی انتخابی علامت جیتے گی یا پھر ہاتھی بازی لے جائے گا۔ صدارتی انتخابات کے حوالے سے امریکہ کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو امریکی صدور کی تعداد کے لحاظ سے ری پبلکن کا پلڑہ بھاری نظر آتا ہے اور اب تک ری پبلکن کے 18اور ڈیموکریٹ کے 16صدور مسند اقتدار پر فائز رہ چکے ہیؒں اور اب اس انتظار کا دورانیہ مختصر ہوتا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ بھی ری پبلکن کا ہاتھی ڈیموکریٹ کے گدھے پرسبقت لے جائے گا یا صورتحال برعکس ہو گی۔ دونوں جماعتوں کو یہ انتخابی نشان کیسے ملے اس کا تاریخ پس منظر بھی خاصا دلچسپ ہے۔ یہ دونوں پارٹیاں انتخابات اور دیگر مواقع پر خود کو ان نشانات کے ذریعے متعارف کراتی ہیں۔سوال یہ ہے کہ ایک ایسی دنیا میں جہاں شیر، چیتے اور شاہین اور عقاب وغیرہ کو طاقت اور دلیری کی علامت سمجھا جاتا ہے وہاں گدھے جیسے مسکین اور مشقتی اور ہاتھی جیسے موٹی کھال رکھنے والے جانوروں کو دنیا کے سب سے طاقت ور ملک کی دو سب سے بڑی پارٹیوں نے اپنی شناخت اور پہچان کے لیے کیوں چنا؟امریکہ میں ان جانوروں کی پارٹیوں سے منسوب ہونے کی دلچسپ تاریخ ہے اور اس کہانی کی بنیادیں 19ویں صدی سے جڑی ہیں۔ یہ واقعہ ہے 1828 کی انتخابی مہم کا۔ وہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کی گہما گہمی کا سال تھا اور اینڈریو جیکسن الیکشن لڑ رہے تھے۔انتخابی مہم کے دوران جیکسن کے مخالفین نے ان کی حیثیت گھٹانے کے لیے انہیں گدھا، احمق اور بے وقوف کہنا شروع کر دیا۔لیکن اپنے مخالفین پر غصہ کھانے اور انہیں برا بھلا کہنے کے بجائے جیکسن نے نہ صرف اس لقب کو خوش دلی سے قبول کیا بلکہ اپنے انتخابی پوسٹروں میں بھی گدھے کی تصویر شامل کرلی۔ انہوں نے ووٹروں سے کہا کہ گدھا ایک جفاکش اور محنتی جانور ہے۔ وہ کوئی شکایت کیے بغیر خدمت کرتا ہے اور کبھی تھکتا نہیں ہے۔مخالفین کو اپنا یہ مذاق الٹا پڑا اور اینڈریو جیکسن اپنے عہدے پر موجود صدر جان کونیسی ایڈمز کو شکست دے کر وائٹ ہاؤس میں داخل ہوگئے۔ انہیں پہلے ڈیمو کریٹک صدر بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔1828 میں شروع ہونے والی اس کہانی کو 1870 کے عشرے میں جرمن نژاد مشہور کارٹونسٹ تھامس نیسٹ نے منطقی انجام تک پہنچایا۔اس دور میں سیاست سے متعلق نیسٹ کے بنائے ہوئے خاکوں کو لوگ بہت پسند کرتے تھے۔ انہوں نے اپنے ایک کارٹون میں گدھے کو ایک سیاسی علامت کے طور پر پیش کیا۔ جسے آنے والے برسوں میں پوری ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنی ایک علامت اور پہچان کے طور پر قبول کر لیا۔ اور اس وقت سے گدھا ڈیموکریٹک پارٹی کی شناخت کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔گدھے کے مقابلے میں ہاتھی کی کہانی قدرے مختلف ہے۔ ری پبلکن پارٹی کی بنیاد 1854 میں رکھی گئی۔ اس وقت تک گدھا ڈیمو کریٹس کی صفوں میں اپنے لیے کافی جگہ بنا چکا تھا۔ اس کے محض چھ سال کے بعد ابراہم لنکن، پہلے ری پبلکن صدر کے طور پر وائٹ ہاؤس پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اورجسٹس محمد علی مظہر...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...
کراچی میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار،...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...