اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کا بینہ کا اجلاس اآج برو ز پیر اڑھائی بجے دن طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کیلئے 16نکاتی ایجنڈا جاری کر دیاگیا ،کابینہ حج پالیسی 2025کی منظوری دے گیوزارت داخلہ اسلام آ باد سنٹرل بزنس ڈسٹر کٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی سمری پیش کرے گی چیئر مین این آئی آرسی تقرری،جموں وکشمیر سٹیٹ پراپرٹی بجٹ 2024۔25کی منظوری دی جا ئیگی ،اس سے قبل وزیراعظم کی اجازت کے بعد حج پالیسی کی سرکولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کا عمل شروع کیا گیا تھا تاہم وفاقی وزیر احد چیمہ نےسرکولیشن کےذریعے حج پالیسی کی مخالفت کی جس کے بعد حج پالیسی کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری کا فیصلہ واپس لیا گیا، وزارت مذہبی امور نےحج پالیسی منظوری کے لیے دوبارہ وفاقی کابینہ کو بھیجوائی ہے،سرکاری حج پیکج 10لاکھ 65ہزار سے10لاکھ75 ہزارکےدرمیان رکھنے کی تجویز ہے،حج کو ٹہ کے مطابق پاکستان سے ایک لاکھ 79ہزار 210عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے-ذرائع کے مطابق حج کوٹہ گو رنمنٹ اور پرائیویٹ حج سکیم میں50فیصد کے تناسب سےتقسیم ہوگا،حج پالسی میں سپانسر شپ سکیم بھی تجویز کی گئی ہے،گورنمنٹ سکیم کے تحت سپانسر شپ کا کوٹہ 5ہزار اورپرائیویٹ اسکیم کےتحت کوٹہ 25 ہزار مختص کرنے کی تجویز ہےجبکہ نئی حج پالیسی میں ایک ہزارکوٹہ ہارڈشپ کیلئے رکھنے کی تجویز ہے،پالیسی میں300 کاکوٹہ ای او بی آئی کےتحت رجسٹرڈ کم آمدنی والےمزدوروں کیلئے تجویز کیا گیا ہے، آئندہ سال طویل دورانیہ کاحج 38سے42 اور مختصر دورانیہ کاحج 20سے 25 روزپرمحیط ہوگا،عازمین حج کیلئے سعودی حکومت سےمنظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے،وزارت داخلہ اسلام آ باد سنٹرل بزنس ڈسٹر کٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی سمری پیش کرے گی،چیئر مین این آئی آرسی کی تقرری کی منظوری دی جا ئےگی،جبری مشقت کنونشن کے پروٹوکول کی توثیق کی جا ئے گی،لیبر شماریات کنونشن 1985کی توثیق کی جا ئے گی،میری ٹائم لیبر کونشن 2006کی تو ثیق کی جا ئے گی۔مو نو سوڈیم گلوٹامیٹ کی مینو فیچرنگ اور دراآ مد پر پابندی کے بارے میں ماہرین کی کمیٹی کی سفارشات اجلاس میں پیش کی جا ئیں گی۔ کامن ویلتھ کی رابطہ کمیٹی برائے ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں بطور مبصر شرکت کی منظوری دی جا ئے گی،پاکستان اور تر کمانستان کی وزارت خارجہ کے در میان تعاون کے پانچ سالہ پروگرام،متحدہ عرب امارات اور پا کستان کے قونصلر افیئرز پر مشترکہ کمیٹی کے قیام کیلئے ایم او یو ،پاکستان اور دیبوتی کے درمیان سیا سی مشارت کیلئے ایم او یو کی منظوری دی جا ئے گی،مارکیٹ میں یوریا کھاد کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنا نے کیلئے کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جا ئے گی۔جموں وکشمیر سٹیٹ پراپرٹی بجٹ برائے مالی سال 2024..25کی منظوری دی جا ئے گی،وزارت بحری امور پہلے قومی کلا سفیکیشن سوسائٹی کے بارے میں سمری پیش کرے گی۔
کوئٹہبلوچستان میں مشترکہ آپریشن، مزید 5 دہشت گرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور ...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
کراچی قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...