کراچی ( ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“کے آغاز میں میزبان سلیم صافی نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں اب صرف چند گھنٹے ہی رہ گئے ہیں۔ دنیا بھر کی نظریں واشنگٹن پر جمی ہوئی ہیں۔ واشنگٹن سے سیاسی و معاشی تجزیہ کار عزیر یونس نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیتیں یا کملا ہیرس ، پاکستان کیساتھ امریکا کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ڈونلڈ ٹرمپ اگر جیت گئے تو عمران کیلئے شائد ایک ٹوئٹ یا تشویش کا اظہا ر کرنے کے سوا کچھ نہیں کریں گے ، مشیر صدر بائیڈن برائے آرٹس، شاہد احمد خان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت انتخابی عمل بہت ٹائٹ اور کلوز ہیں ، میلنگ بیلٹ اس الیکشن میں بہت بڑا عنصر ہے جس پر ٹرمپ کو ہمیشہ اعتراض رہا ہے۔ اس لئے کہ میلنگ بیلٹ ہمیشہ ڈیموکریٹس کی حمایت کرتے ہیں۔ہمیں بہت زیادہ امید ہے کہ کاملا ہیرس تاریخ رقم کریں گی اور امریکا کی صدر بنیں گی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عزیر یونس نے پروگرام میں کہا کہ اس وقت یہ کہنا نا ممکن ہے کہ کون جیتے گا۔ کیوں ڈیٹا ہمیں یہ بتا رہا ہے کہ بالکل برابر ہے ۔الیکشن شروع ہوچکا ہے ساڑھے چھ کروڑ امریکیوں نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے اب گنتی کا ہی انتظار ہے ۔ کہہ نہیں سکتے کہ کون جیتے گالیکن مجھے لگ رہا ہے کہ کاملا ہیرس جیت جائیں گی۔اس دفعہ مہم بالکل مختلف رہی کیوں کہ پچھلی مہم کورونا وائرس کی عالمی وبا کے اندر ہورہی تھی۔ماحول بھی الگ تھا اور لگ حفاظتی انتظامات بھی زیادہ لے رہے تھے۔اس دفعہ زور و شور سے ہر جگہ مہم چلائی گئی ہے۔
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
مظفرآبادچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو 300 ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...