موسیٰ خیل میں CTDکی کارروائی، 3دہشتگردی ہلاک

04 نومبر ، 2024

کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان کے ضلع موسی خیل کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 2 گرفتار کرلیا ۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق موسی خیل کے علاقے راڑشم قومی شاہراہ پر سی ٹی ڈی نے کی جانب سے کارروائی کی گئی۔فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 گرفتار ہوئے جبکہ ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیاہے ۔