اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کاروباری اور تاجر برادری کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزبرطانیہ کی بااثر اور معروف کاروباری شخصیات کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے زبیر عیسیٰ کی سربراہی میں لاہور میں ان سے ملاقات کی ۔ وفد میں برطانیہ کی سرکردہ کاروباری شخصیات شامل تھیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔وزیراعظم نے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت اور ترغیب دی ۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے ہر تبادلہء خیال کیا گیا۔ وفد نے ملکی معیشت کے استحکام اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہونے پر وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور اعتماد کا اظہار کیا۔
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری...
اسلام آباد پاکستان کے بڑے تاجروں کی اعلیٰ تنظیم فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے جمعہ...
اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ابوظہبی میں یو اے ای کے نائب...
اسلام آبادوفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبرپختونخوا کی تنظیم نوکی تیاری مکمل کر لی اور اس کا دائرکار...
پشاورخیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سانحہ سوات میں سیاحوں کی ہلاکت پر ضلعی انتظامیہ،...
اسلام آباد پاکستان میں پہلے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کی لانچنگ ، اسٹار لنک پاکستانی قوانین،ریگولیٹری فریم ورک...
کراچی جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان ‘‘ میں میزبان وجیہ ثانی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 21 کے سینیئر جوائنٹ سیکریٹری کابینہ...