اسلام آباد(فاروق اقدس)وزارت خارجہ نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے حوالے سے کارروائی کے سخت احکامات جاری کردیئے ہیں، وزارت خارجہ نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے وزارت خارجہ کو آگاہ رکھیں۔یاد رہے گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، اس دوران ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری، اظہر مشوانی و دیگر نے مظاہرین سےخطاب کیا تھا۔تقریب سے باہر نکلتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا اور مکے برساتے رہے،اب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منسٹری آف فارن افیئرز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں،وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس پر لندن میں حملہ انتہائی افسوسناک ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا جائے، اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے نے حملہ آوروں کے پاسپورٹ منسوخی کا اعلان کیا ہے۔واقعے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فوٹیجز کے ذریعے حملہ آوروں کی نشاندہی کی جائے،محسن نقوی کا کہنا تھا حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ان کے خلاف پاکستان میں ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی اور ان کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے،وزیر داخلہ کا کہنا تھا جنہوں نے حملہ کیا ان کی شہریت فوری منسوخ کرنے کی کارروائی ہو گی، شہریت منسوخی کا کیس منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیجا جائے گا، کسی کو بھی ایسے حملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
اسلام آباد کے الیکٹرک کے نومبر کے ایف سی اے کے حوالے سے نیپر ا میں گزشتہ روز عوامی سماعت ہوئی کے الیکٹرک نے4...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف 11 سے 13 فروری تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کرینگے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وہ صدر...
کراچی جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیف وہپ مسلم لیگ نون قومی اسمبلی...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور یو اے کے صدر کی جعلی تصاویر شیئر کرنے پر ایف آئی اے نے صحافی عمران...
اسلام آباد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اس ضمن جار ی کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز...
اسلام آباد حساس ڈیٹااورسائبرحملوں سے بچانےکے نیٹ ورکس متاثر ہونےکے خطرات پیداہوگئے-نجی کمپنی پالو الٹو پین...
اسلام آبادحکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاہے،پیٹرول 3 روپے 47 پیسےفی لٹر اور ہائی سپیڈ...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے خصوصی 44 فیصد کم رعایتی ٹیرف کو...