کملا ہیرس نے ای میل کے ذریعے ووٹ ڈال دیا

04 نومبر ، 2024

ڈیٹریٹ(اے ایف پی) امریکا کینائب صدر اور صدارتی امیدوار کملا ہیریس نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے امریکی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا ہے،ان کے مطابق انہوں نےاپنی آبائی ریاست کیلی فورنیا کو ای میل کے ذریعے سے بیلٹ بھیجا ہے۔ ڈیموکریٹک امیدوار برائے صدر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "میں نے دراصل اپنا میل ان بیلٹ بھرا ہے،" انہوں نے مشی گن کی سوئنگ ا سٹیٹ میں انتخابی مہم چلانے کے دوران مزید کہا کہ بیلٹ "کیلیفورنیا کے لئے روانہ کردیا ہے۔"