گنڈا پور رنگ بازی کا ایڈ ، کارکنوں کو چھوڑ کر پھر غائب ہو جا ئیگا ،خواجہ آصف

04 نومبر ، 2024

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور پھر ورکروں کو چھوڑ کر غائب ہو جائے گا اور کے پی ہاؤس ہوتا ہوا کوہسار کے راستے پہاڑ پر چڑھ کے 12 ضلع کراس کرکے پشاور اسمبلی میں نمودار ہوگا۔ یہ رنگ بازی کا ایڈ ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو آڑے ہاتھوں لیا، جنہوں نے گزشتہ روز ایک بار پھر اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکی دی تھی۔