رنگ روڈمنصوبہ کیلئے مزید 600ملین روپے مانگ لئے گئے

04 نومبر ، 2024

اسلام آباد (ساجد چوہدری) راولپنڈی رنگ روڈ کے جاری منصوبے کیلئےرواں مالی سال کی مختص رقم سے مزید 600ملین روپے مانگ لئے گئے، ذرائع کے مطابق آر ڈی اے نے حکومت پنجاب سے رنگ روڈ منصوبے کے لئے اضافی فنڈز مختص کرنے اور 600ملین روپے کے اجراء کیلئے لکھ کر بھجوا دیا ہے ، یہ رقم رواں مالی سال 2024-25کیلئے مختص فنڈز سے مانگی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کیلئے اس سے قبل 11ارب 43کروڑ 20لاکھ روپے کی رقم ریلیز کی جا چکی ہے ، مالی سال 2023-24کے دوران 11ارب 3کروڑ 20لاکھ روپے کی رقم ریلیزکی گئی تھی، اس دوران جولائی تا اکتوبر 4ارب 3کروڑ روپے، نومبر تا فروری 2ارب روپے جبکہ مارچ تا جون 5ارب دو لاکھ روپے جاری ہوئے تھے جبکہ چار سو ملین روپے رواں مالی سال کی ڈویلپمنٹ سکیم کے تحت جاری کئے گئے تھے۔38اعشاریہ 3 کلومیٹر طویل کیرج وے بانٹھ سے لے کر ٹھلیاں تک بنائی جا رہی ہے۔