اسلام آباد (کامرس رپورٹر) تھنک ٹینک ایس ڈی پی آئی کی 27ویں سالانہ پائیدار ترقی کانفرنس (ایس ڈی سی) آج 4 نومبر سے 7 نومبر 2024 تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں عالمی اور علاقائی ماہرین شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس انسانی بہتری کے لئے درپیش عالمی مسائل کا حل تلاش کرنے اور مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ اس سال کی کانفرنس کا موضوع ’’نازک حالات سے پائیدار ترقی کی طرف سفر‘‘ ہے، جو ایس ڈی پی آئی کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور موثر و مضبوط حکمت عملیوں کے فروغ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ کانفرنس کے افتتاحی اجلاسوں میں قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وزیرِاعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی رومینہ خورشید عالم، سینیٹر شیری رحمان اور سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس سید منصور علی شاہ شرکت کریں گے۔ ایس ڈی سی تحقیق کاروں، پالیسی سازوں، عملی ماہرین اور عالمی سطح کے ماہرینِ تعلیم کے لئے ایک منفرد فورم فراہم کرتا ہے جہاں وہ پائیدار ترقی کے موضوع پر بامعنی مکالمے میں شریک ہوں اور اپنی تحقیقی کاوشیں پیش کریں۔ کانفرنس کے ساتھ پائیدار سرمایہ کاری ایکسپو 2024 کا دوسرا ایڈیشن بھی منعقد ہو رہا ہے، جس کا موضوع ’’موسمیاتی لچک کے لیے جدید حل‘‘ ہے۔ یہ مشترکہ تقریب موسمیاتی و سماجی-معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون اور جدت کو فروغ دینے کےبعزم کا اظہار ہے۔
لاہور بھارت نے پہلی بار ہائیڈروجن فیول ٹیکنالوجی پر مبنی مسافر ٹرین متعارف کرائی ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی نے...
اسلام آباد پاکستان کسٹم نے سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 10سمگل شدہ گاڑیاں اور کروڑ وں روپے مالیت...
اسلام آبادفیڈرل بورڈ آف ریونیو نے یکم جولائی 2026 سے ڈیجیٹل طور پر مربوط/ پوائنٹ آف سیل کے مطابق کام کرنے...
اسلام آباد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات ایمان،...
دبئی امریکا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کی طرف مزید 10 ری فیولنگ طیارے بھیجے گا جبکہ 5 طیارے پہلے ہی روانہ...
راولپنڈی میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے مالی سال 27-2026 کے لئے پونے 11 ارب روپے کے سالانہ بجٹ کی منظوری دے...
اسلام آباداگنائٹ آر اینڈ ڈی فنڈ سے اربوں روپے کی فنانس ڈویژن منتقلی خلاف ضابطہ قرار، رقم منتقلی سے آئی سی...
کراچی تجزیہ کاروں بے نظیر شاہ ، سید محمد علی، مظہر عباس اور عمر چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ...