شکارپور(جنگ نیوز) شکارپور کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پہلی بار ڈرون کا استعمال کارگر ثابت ہوگیا، 5روز کے دوران ڈاکوؤن پر ڈرون سے حملوں کے نتیجے میں 9 ڈاکو ہلاک اور 45 زخمی ہوئے،دریا میں پانی آنے پر بکتر بند گاڑیوں کی رسائی ممکن نہ رہی تھی، ڈاکوئوں میں خوف،45 زخمی بھی ہوئے۔پولیس کے مطابق کچے میں پولیس اور رینجرز کا ڈاکوؤں کےخلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے، دریا میں پانی آجانے کے سبب بکتر بندگاڑیوں کی رسائی ممکن نہیں رہی تھی جس کے بعد پہلی مرتبہ پولیس اور رینجرز نے ڈرون کی مدد سے کچے میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔پولیس کے مطابق پہلی بار ڈاکوؤں میں خوف دیکھنے میں آیا ہے، ڈاکو اب آئی پی سی اور بکتر بند سے زیادہ ڈرون سے خوفزدہ ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن میں کئی ڈاکو مارے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز نے کافی حد تک کامیاب حاصل کی ہے، چند روز قبل ڈرون شیلنگ سے بدنام ڈاکو بیلوتیغانی بھی شدید زخمی ہوا تھا۔پولیس کے مطابق آپریشن اس طرح جاری رہا تو کچے میں ڈاکوؤں کاصفایا ہوجائے گا، اب کچے سے کلین سویپ کے بعد باہر آئیں گے، رینجرز اور پولیس کچے کو کلیئر کروالیں گے۔
کراچی یورپی یونین نے چینی کمپنی علی بابا کے ذیلی ادارے علی ایکسپریس کو جعلی مصنوعات کی روک تھام میں ناکامی...
اسلام آباد بھارت نے ایران جانے کا ارادہ کرنے والوں اور پہلے سے ایرا ن میں موجود بھارتی شہریوں کے لیے...
کراچی ملک بھر سے پیر کو 476 پروازیں آپریٹ کی گئیں 55 منسوخ ہوئیں جبکہ موسمی خرابی اور انتظامی وجوہات کی بنا پر...
لندن لندن میں پہلی مرتبہ نیزہ بازی کے بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں برطانیہ اور پاکستان سے...
اسلام آباد پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اعلامیہ کی رو سے 37ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پاکستان کی...
کراچی نیب سکھر کروڑوں روپے مالیت کی 19مختلف نوعیت کی ضبط شدہ اراضی کو نیلامی کے لیے پیش کر دیا ہے۔ نیلام کی...
اسلام آباد سابق ڈی جی این سی سی آئی اے وقار الدین سید کے کرپشن الزامات پر محکمانہ انکوائری کیخلاف کیس آج...
دبئی میڈرڈ میں فٹبال شائقین کے جوش نے زمین کو بھی ہلا دیا،سرکاری زلزلہ پیما سینسر میں سرگرمی ریکارڈ۔