کوئٹہ (نمائندہ جنگ ) سیکورٹی فورسزنے راڑشم قومی شاہراہ پردہشت گردی کا ایک اور منصوبہ ناکام بناتے ہوئے26اگست کے واقعے میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کوفائرنگ کے تبادلے میں ہلاک اور دو کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دستی بم قبضے میں لے لئے جبکہ سات دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائد اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ،ملزمان 26اگست کے واقعہ میں ملوث تھے ‘ان کے 7 ساتھی فرار ہو گئے‘ فورسز کا پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن جاری،سیکورٹی فورسز کا پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے موسیٰ خیل کے علاقے راڑشم قومی شاہراہ پرایک اور دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے اس مقصد کیلئے تنظیم کے دہشت گرد علاقے میں موجود ہیں جس پر سی ٹی ڈی، سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے گزشتہ شب علاقے کی ناکہ بندی کر دی ۔رات گئے ایک درجن سے زائد دہشت گردوں نے قومی شاہراہ پر کارروائی کی کوشش کی تاہم سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ شروع کر دی ،سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ دو کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ، دھماکہ خیز مواد ،دستی بم قبضے میں لے لئے گئے۔ذرائع نے بتایاکہ سات دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہاڑی علاقے میں فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مارے جانےاور گرفتار ہونے والے دہشت گرد 25اور 26اگست کی شب پیش آنے الے واقعے میں ملوث تھے، گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔
ریاضتوانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر پاک سعودیہ اتفاق۔ وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان...
اسلام آباد مالیاتی ایکٹ 2026/27کے تحت لائف انشورنس اور فیملی تکافل پالیسیوں سے حاصل بعض ادائیگیوں پر ودہولڈنگ...
اسلام آبادماہرین نے کہا ہے کہAIکاذمہ دارانہ استعمال معاشی ترقی، بہتر طرزِ حکمرانی میں نمایاں تبدیلی لا سکتی...
اسلام آباد ٹیکس گوشواروں کا ڈیٹا مکمل طور پر کمپائل کرنے کے لیے کمیٹی نے ایف بی آر کو 20 سے 22 جولائی 2026ء تک کا...
کراچی 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر سے 454 پروازیں اپریٹ کی گئیں۔ 90 منسوخ ہوئیں جبکہ 59 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ...
کراچی صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں پولیس کے سکیورٹی ونگ میں مبینہ کرپشن اور غیر قانونی تعیناتیوں کے خلاف اہم...
کراچی نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی لاہور نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی معلومات اور...
اسلام آباد پاکستانی طلبہ نے 56ویں انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ میں تین کانسی کے تمغے جیت لیے۔ یہ عالمی مقابلہ...