اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2024 کا قومی اسمبلی میں پیش کیا جانا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بل کے تحت حکومت اور سول آرمڈ فورسز کو 3 ماہ تک حراست میں رکھنے کا اختیار دیا جارہا ہے۔ ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ یہ بل آئین میں دی گئی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ دہشتگردی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، حکومت کو یہ جواب دینا ہوگا کہ وہ کیوں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کے ان کیمرا اجلاس میں دہشتگردی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے۔ رضا ربانی نے مزید کہا کہ نئی مجوزہ ترمیم حکومت اور مسلح افواج کو کسی فرد کو 90 دن کے لئے حراست میں رکھنے کا اختیار دیتی ہے، اس حراست کو3 ماہ کی اضافی مدت کیلئے بڑھایا جاسکتا ہے، یہ آئین کے آرٹیکل 10 کی خلاف ورزی ہے۔
کراچی آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جمعہ سے برطانیہ میں شروع ہورہا ہے۔ سنسنی خیز مقابلوں پر مشتمل ایونٹ کے...
اسلام آباد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف ڈیفنس فورسز سے ترکیہ بری...
اسلام آباد سول اور عسکری قیادت کی موثر اور مربوط سفارت کاری کے باعث پاکستان عالمی منظر نامے میں ایک فعال اور...
اسلام آباد اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی میٹنگ آئندہ ہفتے سوموار کو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2026 کے شرکا کے لیے فارن اسٹڈی ٹور کا شیڈول جاری کر...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت خارجہ میں پہلے سے قائم انسداد دہشت گردی سے متعلق ڈیسک فعال...
اسلام آباد وفاقی بیور وکریسی میں تقرر وتبادلے،ڈائر یکٹرلوکل فنڈ آڈٹ بلوچستان ماجد علی کی خدمات وزارت دفاع...
اسلام آ باد وفاقی بجٹ 2026۔27 میں آئندہ مالی سال کے لیے برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کا تخمینہ لگایاگیا...