بیجنگ(آئی این پی )پاکستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پاک چین ٹیکنیکل ایجوکیشن سینٹر قائم کر دیا گیا ۔چین پاکستان ٹی وی ای ٹی (ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ) انڈسٹریل سینٹر آف ایکسی لینس کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ ڈیجیٹل ایجوکیشن ڈیولپمنٹ فورم میں کی گئی۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق زیادہ سے زیادہ پاکستانی نوجوانوں کو چینی زبان اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت دینے کے لئے آئی او ٹی، آٹومیشن، ٹیکسٹائل، بگ ڈیٹا، انجینئرنگ وغیرہ سمیت 15 اہم مضامین کو اگلے سال ترجیح دی جائے گی، ڈیجیٹل نصاب کو باہمی طور پر وضع کردہ معیارات کے تحت تیار کیا جائے گا، اور اساتذہ کو ان کے پیشہ ورانہ علم کو اپ گریڈ کرنے کے لئے تربیت دی جائے گی.ٹیکسٹائل، وسائل اور ماحولیات اور خوراک میں صنعت سے متعلق مخصوص کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جن سے توقع ہے کہ طلبا کو ان شعبوں میں غیر معمولی انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع سے آراستہ کیا جائے گا، جس سے پاکستان کے اقتصادی تعاون اور ترقی میں مدد ملے گی۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چائنہ پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹریل اکیڈمک انٹیگریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل عمار محمد نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں اور مقامی کمپنیوں کی جانب سے ٹیلنٹ کی خواہش کے عین مطابق ہے جو صنعتی اپ گریڈ کی لہر کو پکڑ رہی ہیں ۔ اب تک اس اتحاد نے چین اور پاکستان میں 300 سے زائد یونیورسٹیوں اور کالجوں اور 80 سے زائد کاروباری اداروں کی شرکت کو راغب کیا ہے، جو زراعت، اطلاعات، صحت، توانائی وغیرہ جیسے مختلف کلیدی شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتے ہیں۔تکنیکی ترقی کے علاوہ، آٹھ اسمارٹ چینی زبان کے مراکز کے قیام کو ٹی وی ای ٹی - صنعتی مرکز کے پہلے سال کے منصوبے میں درج کیا گیا ہے، جس میں سے پہلا کانفرنس میں پیش کیا گیا ہے، جسے لیاننگ پیٹروکیمیکل کالج کی حمایت حاصل ہوگی.
ریاضتوانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر پاک سعودیہ اتفاق۔ وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان...
اسلام آباد مالیاتی ایکٹ 2026/27کے تحت لائف انشورنس اور فیملی تکافل پالیسیوں سے حاصل بعض ادائیگیوں پر ودہولڈنگ...
اسلام آبادماہرین نے کہا ہے کہAIکاذمہ دارانہ استعمال معاشی ترقی، بہتر طرزِ حکمرانی میں نمایاں تبدیلی لا سکتی...
اسلام آباد ٹیکس گوشواروں کا ڈیٹا مکمل طور پر کمپائل کرنے کے لیے کمیٹی نے ایف بی آر کو 20 سے 22 جولائی 2026ء تک کا...
کراچی 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر سے 454 پروازیں اپریٹ کی گئیں۔ 90 منسوخ ہوئیں جبکہ 59 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ...
کراچی صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں پولیس کے سکیورٹی ونگ میں مبینہ کرپشن اور غیر قانونی تعیناتیوں کے خلاف اہم...
کراچی نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی لاہور نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی معلومات اور...
اسلام آباد پاکستانی طلبہ نے 56ویں انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ میں تین کانسی کے تمغے جیت لیے۔ یہ عالمی مقابلہ...