اسلام آباد (کامرس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں 500بیسس پوائنٹس (5فیصد) کمی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی برآمدات میں اضافے اور نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریگی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلند شرح سود معاشی ترقی میں بڑی رکاوٹ، بڑی نوعیت کی فوری کمی کی ضرورت ہے۔ گزشتہ اجلاسوں میں پالیسی ریٹ بتدریج کم کر کے ساڑھے 17 فیصد پر لانا خوش آئند ہے، مہنگائی میں کمی اور سنگل ڈیجٹ میں آنے پر پالیسی ریٹ کو جارحانہ انداز میں کم کرنا چاہئے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ صنعتیں عالمی منڈیوں میں مسابقتی برتری برقرار رکھنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں۔ سخت مانیٹری پالیسی غیر متوازن قرضوں کا ماحول پیدا کر رہی جو طویل مدتی ترقی کو متاثر کر سکتی ہے۔ مرکزی بینک مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود کو کم از کم 5فیصد تک کم کرے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے شرح سود میں نمایاں کمی ضروری ہے، شرح سود میں کمی سے ایس ایم ایز کے ساتھ ساتھ بڑی صنعتوں کو بھی مدد ملے گی۔
لاہور بھارت نے پہلی بار ہائیڈروجن فیول ٹیکنالوجی پر مبنی مسافر ٹرین متعارف کرائی ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی نے...
اسلام آباد پاکستان کسٹم نے سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 10سمگل شدہ گاڑیاں اور کروڑ وں روپے مالیت...
اسلام آبادفیڈرل بورڈ آف ریونیو نے یکم جولائی 2026 سے ڈیجیٹل طور پر مربوط/ پوائنٹ آف سیل کے مطابق کام کرنے...
اسلام آباد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات ایمان،...
دبئی امریکا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کی طرف مزید 10 ری فیولنگ طیارے بھیجے گا جبکہ 5 طیارے پہلے ہی روانہ...
راولپنڈی میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے مالی سال 27-2026 کے لئے پونے 11 ارب روپے کے سالانہ بجٹ کی منظوری دے...
اسلام آباداگنائٹ آر اینڈ ڈی فنڈ سے اربوں روپے کی فنانس ڈویژن منتقلی خلاف ضابطہ قرار، رقم منتقلی سے آئی سی...
کراچی تجزیہ کاروں بے نظیر شاہ ، سید محمد علی، مظہر عباس اور عمر چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ...